27 جنوری ، 2012
بخارسٹ…این جی ٹی…فرش پر تو سب ہی Push-ups کرتے نظر آتے ہیں لیکن رومانیہ میںا یک سات سال کا ایسا بچہ بھی مو جود ہے جس نے شیشے کی بوتلوں پر Push-ups کا مظاہرہ کر کے بڑے بڑے باڈ ی بلڈرز کو حیران کر دیا ہے ۔Guiliano Stroe نامی یہ بچہ اپنا جسمانی توازن برقرار رکھتے ہوئے چار شیشے کی بوتلوں پر کمال مہارت سے Push-ups کرتا ہے۔صرف یہی نہیں بلکہ یہ دو سال کی چھوٹی عمر سے باڈی بلڈنگ بھی کررہا ہے جس نے پانچ سال کی عمر میں ایک منٹ میں(22 ) بائیس Push-ups کرکے عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا تھا ۔