03 ستمبر ، 2015
لاہور......... لاہور میں صفائی ستھرائی کا خیال نہ رکھنے والے ہوٹلوں کے بعد ٹیکس چور فیشن ہاؤسز کی بھی شامت آگئی، حیرت کی بات کہ دونوں شعبوںکو سیدھا کرنے کا بیڑہ عائشہ نامی افسر ان نے اٹھا رکھا ہے لاہور کے معروف ہوٹلوں، فوڈ فیکٹریوں، ریسٹورنٹس کی چیکنگ کرنے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر آپریشنز عائشہ ممتاز کیا کم تھیں کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی کی ڈپٹی ڈائریکٹر عائشہ رانجھا فیشن آؤٹ لیٹس سے ٹیکس وصولی کیلئے سرگرم ہوگئی ہیں ،،وہ ٹیکس نادہندگان کو لاکھوں روپے کے نوٹس دے کر آ ؤٹ لیٹس سیل کر رہی ہیں۔ فیصل ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں انکے اقدامات جاری ہیں ۔اہل ذوق حضرات کا کہنا ہے کہ شائقین کو دلکش پہناوے اور لذت سے بھرپورکھانے ملتے رہیں لیکن اس نیک کام میں خواتین افسران کی کاوشوں کا بڑا عمل دخل ہوگا۔