پاکستان
03 ستمبر ، 2015

گدھے کی کھال ایکسپورٹ کرنے پر تین ماہ کیلئے پابندی لگادی

 گدھے کی کھال ایکسپورٹ کرنے پر تین ماہ کیلئے پابندی لگادی

اسلام آباد.........گدھے کی کھال مہنگی بکتی ہے، کہیں ایسا تو نہیں کہ کھال حاصل کرنے کے لیے گدھے کاٹے جارہے ہیں اور گوشت شہریوں کو کھلایا جارہا ہے؟ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گدھے کی کھال ایکسپورٹ کرنے پر تین ماہ کے لیے پابندی لگادی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، ذرائع کے مطابق گدھے کی کھال برآمد کرنے پر پابندی ملک میں گدھوں کے گوشت سے متعلق خبریں آنے پر لگائی گئی ہے۔ کمیٹی نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ گدھوں کا گوشت ضائع کرنے سے متعلق قانون پر سختی سے عمل کیا جائے، اس پر عمل درآمد یقینی بنانے کے بعد پابندی ہٹائی جاسکتی ہے۔

مزید خبریں :