03 ستمبر ، 2015
نئی دلی........ بھارت میں دھرنا دینے والے سابق فوجیوں کا ایک اور مطالبہ سامنے آگیا۔ کہتے ہیں کہ فوجی افسروں کے جوتے پالش کرنے کی رسم ختم کی جائے۔ نئی دلی میں دھرنا دینے والے سابق فوجیوں نے حکومت کو کئی مطالبات پیش کیےہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج میں تقریباً ایک لاکھ جوان فوجی افسروں کے ذاتی کام کرتے ہیں جس میں افسروں کے جوتے پالش کرنا، کتوں کو گھمانا، گھروں کی صفائی کرنا، کھاناپکانا اور کپڑے دھونا شامل ہے۔ لیکن جب تنخواہ کی بات آتی ہے تو فوجی افسر تنخواہ میں الگ سے ’سروینٹ الاؤنس‘ بھی وصول کرتے ہیں۔سابق فوجیوں نے مطالبہ کیا کہ افسروں کے جوتے پالش کرنے کی رسم ختم کی جائے ۔