Geo News
Geo News

پاکستان
04 ستمبر ، 2015

خضدار میں مسلح افراد کی فائرنگ، ایک شخص ہلاک ،3 زخمی

خضدار میں مسلح افراد کی فائرنگ، ایک شخص ہلاک ،3   زخمی

خضدار.......بلوچستان کے ضلع خضدار میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کھنڈ کے علاقے میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر جدید اسلحہ سےفائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہلاک ہوگیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر دیگر تین افراد زخمی ہوگئے جن میں خاتون بھی شامل ہے۔پولیس نے علاقے میں پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا، فائرنگ کی وجہ رشتہ کا تنازعہ بتایا جارہا ہے تاہم مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :