Geo News
Geo News

دنیا
04 ستمبر ، 2015

ایری زونا میں گردوغبار کاطوفان، نظامِ زندگی درہم برہم

ایری زونا میں گردوغبار کاطوفان، نظامِ زندگی درہم برہم

ایری زونا.........امریکی ریاست ایری زونا میں ایک بار پھر گردو غبار کے طوفان سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا۔ امریکی ریاست ایری زونا میں چار روز قبل آنے والے طوفان کی تباہ کارویوں سے شہریوں کی پریشانی ختم نہیں ہوئی تھی کہ گرد وغبار کے طوفان نے پھر سے فینکس شہر کو گھیر لیا۔ امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق گرد کی وجہ سے حدِنگاہ انتہائی کم ہوگئی اور لوگ گھروں میں بند رہنے پر مجبور ہوئے۔ گزشتہ پیر کو آنے والے طوفان کے باعث بجلی سے محروم پچاس ہزار افراد کو بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :