05 ستمبر ، 2015
نیویارک........پاکستان نے سلامتی کونسل کو خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا گیاکہ وہبھارتی جارحیت اور سرحدی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے ۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت سے 20 پاکستانی شہید اور 100 کے قریب زخمی ہوئے۔ اقوام متحدہ بھارتی اشتعال انگیزی ختم کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ ان کا مزیدکہنا ہے کہ خط میں بھارتی جارحیت اورسیزفائرکی خلاف وزریوں کی تفصیلات بیان کی ہیں۔ڈپٹی سیکریٹری جنرل،پیس کیپنگ ڈپارٹمنٹ کوبھی صورتحال سےآگاہ کیاہے ۔اقوام متحدہ کےمبصرگروپ برائےپاکستان وہندوستان کوتحقیقات کرانی چاہئیں۔خاص طور پران کارروائیوں کانوٹس لیناچاہیےجن میں عام شہری شہید ہوئے۔اگست میں سیزفائرکی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہوا اور 20کےقریب عام شہری شہید جب کہ 100 سے زائدزخمی ہوئے،ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ بھارتی اشتعال انگیزکارروائیاں ختم کرانےکامطالبہ کیاہے،اقوام متحدہ کےممبران بھارتی جارحیت کانوٹس لیں گے۔