Geo News
Geo News

دنیا
05 ستمبر ، 2015

شام: دو کار بم دھماکوں میں26 افراد ہلاک،50 زخمی

شام: دو کار بم دھماکوں میں26 افراد ہلاک،50 زخمی

سویدا .......شام کے شہر سویدا میں دو کار بم دھماکوں میں چھبیس افراد ہلاک اور پچاس زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شام کے شہر سویدا کے نواحی علاقے کار بم دھماکے کے ذریعے قافلے کو نشانہ بنایا گیا جس میں معروف دروزی قبائل کے رہنما شیخ واحد بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔ دھماکے کے زخمیوں کو دہرالجبل میں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ اس دوران دوسرا کار بم دھماکا ہوگیا جس میں آٹھ افراد ہلاک اور بائیس زخمی ہو گئے۔ سیرین آبزرویٹری رائٹس گروپ کے مطابق دونوں دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد چھبیس ہو گئی ہے جبکہ پچاس افراد زخمی ہیں۔

مزید خبریں :