Geo News
Geo News

پاکستان
05 ستمبر ، 2015

معروف قانون دان عبدالحفیظ پیرزادہ کی نمازجنازہ سکھر میں ادا کردی گئی

معروف قانون دان عبدالحفیظ پیرزادہ کی نمازجنازہ سکھر میں ادا کردی گئی

سکھر........ معروف قانون دان عبدالحفیظ پیرزادہ کی نمازجنازہ سکھر میں ادا کردی گئی۔سیاسی اور سماجی شخصیات کیساتھ ساتھ وکلا برداری، ججز اور علاقہ عمائدین کی بڑی تعداد نے جنازے میں شرکت کی۔ 4 روز قبل عبدالحفیظ پیرزادہ لندن میں انتقال کرگئے تھے ۔ ان کی میت بذریعہ جہاز لندن سے کراچی اور پھر پرانا سکھر میں ان کے آبائی گھر پیرزادہ ہاؤس پہنچائی گئی ۔ نماز جنازہ درگاہ جیے شاہ بادشاہ میں ادا کی گئی عبدالحفیظ پیرزادہ کے جنازے میں قائدحذبَ اختلاف سیدخورشیدشاہ ، وزیراعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ ، وائس چیرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ۔ نماز جنازہ میں سندھ ہائی کورٹ سکھر بنچ کےجج سمیت وکلا برادری اور عمائدین علاقہ کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔نمازجنازہ سے قبل شاہ محمودقریشی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عبدالحفیظ پیرزادہ پائے کے قانون دان اور عمدہ انسان تھے، دعا ہے کہ اللہ تعالٰی عبدالحفیظ پیرزادہ کے درجات بلند کرے۔عبدالحفیظ پیرزادہ کی تدفین درگاہ جیے شاہ بادشاہ کے احاطے میں کی جائے گی۔

مزید خبریں :