18 مئی ، 2012
نیویارک…این جی ٹی…آفس میں ترقی کیسے حاصل کی جا ئے اس با رے میں مختلف تحقیقا ت اور کتابیں شا ئع ہو تی رہتی ہیں لیکن حال ہی میں اس سلسلے میں ایک دلچسپ تحقیق سا منے آ ئی ہے ۔ امریکی یو نیو رسٹی Yale میں کی جا نے والی تحقیق کے مطا بق نو کر ی میں ترقی حاصل کر نے کے لیے خواتین کو آفس میں خا مو ش رہنا چا ہیے جبکہ مر د حضر ات کو گفتگو میں بڑ ھ چڑ ھ کر حصہ لینا چا ہیے ۔ اس تحقیق کے مطا بق وہ خواتین جو آ فسو ں میں زیا دہ بو لتی ہیں انہیں چپ رہنے والی خواتین کے مقابلے میں کم با صلا حیت تصور کیا جا تا ہے جبکہ مر دو ں کا معا ملہ اس کے با لکل بر عکس ہے ۔ اس تحقیق میں خواتین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ ان کے لیے یہی بہتر ہے کہ آفس میں خصو صاً مر دو ں کے سامنے چپ رہیں کیو نکہ اسی میں ان کی ترقی کا راز پو شیدہ ہے ۔