07 ستمبر ، 2015
کراچی....... پاک فضائیہ کے شاہینوں کو سلام پیش کرنے کا دن آج ہے، اُن شاہینوں کو جنہوں نے حملہ آور دشمن کو ایسا سبق سکھایا، کہ وہ آج بھی یاد کرتا ہو گا۔اس موقع پر کراچی میں پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید نشان حیدر کی قبر پر فاتحہ خوانی کی گئی۔ائیروائس مارشل سلمان احسن بخاری نے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کی قبر پر حاضری دی،پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ راشد منہاس شہید کی قربانی پاک فضائیہ اور قوم کے لئے باعث فخر ہےاورجب کبھی وقت آیاپاکستان ائیرفورس کے پائلٹ ایسی ہی قربانیوں کی مثالیں قائم کرتے رہیں گے۔