Geo News
Geo News

پاکستان
07 ستمبر ، 2015

جنگ ستمبر میں فضائیہ نے قوم کی آن، بان ،شان کو برقرار رکھا ،شہباز شریف

 جنگ ستمبر میں فضائیہ نے قوم کی آن، بان ،شان کو برقرار رکھا ،شہباز شریف

لاہور.......وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنگ ستمبر میں پاک فضائیہ کے جانباز شاہینوں نے دشمن کو پسپا کر کے وطن عزیز کی آن، بان ،شان کو برقرار رکھا ۔آج انہی جذبوں، اسی عزم کی تجدید کا دن ہے۔یوم فضائیہ پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنےپیغام میں کہا کہ آج کا دن پاک فضائیہ کے جانباز شاہینوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔ انہوں نےوطن عزیز کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے دشمن کی فضائی طاقت کو نیست و نابود کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کا شمار دنیا کی بہترین فضائی فورسز میں ہوتا ہے ،مضبوط دفاع کی بدولت وطن عزیز کی طرف کوئی میلی آنکھ نہیں ڈال سکتا۔

مزید خبریں :