Geo News
Geo News

دنیا
07 ستمبر ، 2015

پی ٹی آئی کا دیگر جماعتوں سے اتحاد عمران خان پراعتماد کا مظہر ہے

 پی ٹی آئی کا دیگر جماعتوں سے اتحاد عمران خان پراعتماد کا مظہر ہے

پیرس .....رضا چوہدری.......پاکستان تحریک انصاف اوورسیز انٹرنیشنل کے رہنمائوںکا کہنا ہے کہ پارٹی کا پنجاب میں دیگر سیاسی جماعتوں سے اتحاد عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا مظہر ہے۔ پیرس میں ایڈووکیٹ محمد ندیم یوسف کسانہ نے اپنے ساتھیوں صاحبزادہ جہانگیر، یاسر خان، شاہد جمیل، بابر بھٹی، عارف گہمن، عامر بسرا، فوزیہ بٹ اور فہد چیمہ کے ساتھ میڈیا کوجاری مشترکہ بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کا دوسری جماعتوں سے اتحاد مضبوط اپوزیشن کے قیام کے لیے ضروری ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہمیں چیئرمین عمران خان پر مکمل اعتماد ہے ، وہ عوام کو کبھی دھوکہ نہیں دے سکتے۔ مجھے فخر ہے کہ میں ان کا پرانا ساتھی ہوں۔

مزید خبریں :