Geo News
Geo News

پاکستان
07 ستمبر ، 2015

دشمن کاہرمحاذ پرمقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،ائیر چیف

 دشمن کاہرمحاذ پرمقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،ائیر چیف

کراچی ......ملک میں آج پچاسواں یوم فضائیہ منایا گیا، ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ دشمن کاہرمحاذ پرمقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ائیر چیف مارشل سہیل امان نے پی اے ایف میوزیم کراچی میں یادگار شہدا کاافتتاح کیا، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔انھوں نے اس موقع پر کہا کہ پاک فضائیہ اپنا کردار احسن طریقے سے نبھا رہی ہے۔ آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کوہمیشہ کے لیے تباہ کردیا گیاہے۔پاک فضائیہ جدید ٹیکنالوجی سے بھرپوراستفادہ کررہی ہے اور دشمن کاہرمحاذ پرمقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

مزید خبریں :