18 مئی ، 2012
لارڈز،لندن…ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والی وزڈن ٹرافی سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں کھیل ختم ہونے تک تین وکٹوں کے نقصان پر 80.2اوورز میں 259رنز بنالیے۔انگلش کپتان اینڈریو اسٹروس 121ناقابل شکست سنچری کے ساتھ سرفہرست تھے، انکے علاوہ کک 26،ٹروٹ58اور کیون پیٹرسن 32رنز پر آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ چکے ہیں، جبکہ ای این بیل 5ناٹ آؤٹ کریز پر موجود ہیں اور وہ میچ کے تیسرے دن کپتان اسٹروس کے ساتھ انگلش اننگز کا دوبارہ آغاز کرینگے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے روش، ڈیرن سامی اور سموئیل نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔اس سے قبل صبح جب ویسٹ انڈیز نے اپنی گزشتہ روز کی نامکمل پہلی اننگز کا آغاز کیا تو پوری مہمان ٹیم اپنے گزشتہ روز کے اسکور 243میں بناکسی اضافے کے آؤٹ ہوگئی۔تجربہ کار بیٹسمین شیونارائن چندرپال 87رنز ناٹ آؤٹ رہے۔جبکہ انگلش پیسر اسٹورٹ براڈ نے 7وکٹیں حاصل کیں۔اس طرح انگلینڈ کو اب ویسٹ انڈیز کے خلاف 16رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔