Geo News
Geo News

پاکستان
08 ستمبر ، 2015

تیل کی قلت سے نندی پورپاورہاؤس ایک بارپھر بند

تیل کی قلت سے نندی پورپاورہاؤس ایک بارپھر بند

گوجرانوالہ.......تیل کی قلت کےباعث نندی پورپاوراسٹیشن ایک بارپھر بند ہوگیا ہے اورنیشنل گرڈ 400میگاواٹ بجلی سے محروم ہوگیا ہے ۔گوجرانوالہ کے قریب چین کے تعاون سے قائم ہونے والا نندی پور پاورہاؤس کا افتتاح گزشتہ سال وزیر اعظم نوازشریف نے کیا تھا ۔ این ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق پاورہاؤس کی بندش سے نیشنل گرڈ سے 400میگاواٹ بجلی نکل گئی ہے اور پنجاب میں لوڈشیڈنگ بڑھنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نندی پور پاور ہاؤس افتتاح کے چند روز بعد مسلسل کئی ماہ بندرہا ، اس سال جون میں اسے چلایا گیا جس کےبعد یہ تین چارباربند ہوچکا ہے۔ ذرائع کا دعویٰ کا ہے نندی پور سے حاصل ہونیوالی بجلی 40روپے فی یونٹ پڑتی ہے ، انتظامیہ کی کوشش ہوتی ہے کہ اسے کم سے کم چلایا جائے اس لیے اسے بہانے بہانے بند کردیا جاتا ہے۔

مزید خبریں :