18 مئی ، 2012
کراچی … تھر کول گیسی فکیشن پراجیکٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد شبیر نے کہا ہے کہ حکومت سندھ اور وفاقی حکومت کے درمیان منصوبے کی ملکیت کا معاملہ طے پاگیا ہے۔ کراچی پریس کلب میں ذرائع ابلاغ کو تھر کول پراجیکٹ سے متعلق بریفنگ میں ڈاکٹر محمد شبیر کا کہنا تھا کہ منصوبے پر حکومت پاکستان سرمایہ کاری کرے گی جبکہ حکومت سندھ کے پاس اس کا اانتظامی کنٹرول ہوگا، منصوبے کی آزمائشی بنیادوں پر کام کیلئے کمپریسر پاکستان پہنچ گئے ہیں، اگر حکومت نے مختص رقم جاری کردی تو 8 سے 10 میگاواٹ کے جنریٹرز لگائے جائیں گے جس کی کامیابی کے بعد حکومت 100 میگاواٹ بجلی کیلئے 9 کروڑ 80 لاکھ روپے جاری کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے سے بجلی کی فی یونٹ پیداواری لاگت 5 روپے ہوگی۔