Geo News
Geo News

دنیا
08 ستمبر ، 2015

تبت کوخود مختار علاقہ قرار دیئے جانے کی گولڈن جوبلی

تبت کوخود مختار علاقہ قرار دیئے جانے کی گولڈن جوبلی

لہاسہ........تبت کوخود مختار علاقہ قرار دیئے جانے کے50 سال مکمل ہونےپراس کے دارالحکومت لہاسہ میں پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ تبت میںآج جشن کا سماں ہےاور رونقیںعروج پرہیں۔ تقریب میںچینی حکومت کے 65 رکنی وفد نےشرکت کی ۔پریڈ کے آغاز میں چین کے نائب وزیر اعظم سمیت دیگر حکام نےخطاب کیا۔خودمختاری کی گولڈن جوبلی کی تقریبات میں تبت بھر سےزندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنےوالے20 ہزار سے زائد افراد نےشرکت کی۔ رنگا رنگپریڈ میں6 ہزارافراد نےحصہ لیا۔پریڈ میں جہاں فوجیدستوںنے مارچ کیا ،وہیں مقامی افراد بھی خوبصورت روایتی لباس میں نظر آ ئے۔ پریڈ میں چینی ثقافت اوررقص کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

مزید خبریں :