Geo News
Geo News

کاروبار
09 ستمبر ، 2015

ودہولڈنگ ٹیکس :کراچی سمیت ملک بھر میں تاجروں کی ہڑتال،بازار بند

ودہولڈنگ ٹیکس :کراچی سمیت ملک بھر میں تاجروں کی ہڑتال،بازار بند

کراچی ......ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی آج تاجر برادری بینکاری لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس کیخلاف ہڑتال کی جارہی ہے۔ اس موقع پر شہر کے تمام بازار بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

شہر کے دو بڑے تاجر رہنما عتیق میر اور جمیل پراچہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ بینکاری لین دین پر ٹیکس کسی قیمت پر قبول نہیں کیا جائے گا۔

اگست میں ہونے والی ہڑتالوں کے برعکس اس دفعہ ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی تاجروں کے تمام دھڑے ایک ساتھ شٹر ڈاون کریں گے،اس سلسلے میں دوپہر 3بجے تاجروں کی جانب سے کراچی پریس کلب پر احتجاج بھی کیا جائے گا۔

مزید خبریں :