Geo News
Geo News

پاکستان
10 ستمبر ، 2015

ڈی جی نیب سیاستدان نہ بنیں،رانامشہود احمدخان

ڈی جی نیب سیاستدان نہ بنیں،رانامشہود احمدخان

لاہور......پنجاب کےوزیرِتعلیم رانامشہود احمدخان کاکہناہےکہ ڈی جی نیب سیاستدان نہ بنیں اورنہ ہی بغیر سوچے سمجھے بات کریں،انہوں نے بغیر انکوائری اور تفتیش کئےمیرے خلاف بیان دےدیا۔

لاہورمیں جیو نیوزسےٹیلےفونک گفتگومیں رانامشہوداحمد خان کاکہنا تھا کہ وہ ڈی جی نیب کے خلاف چارہ جوئی کےلئےقانونی ماہرین سے مشورہ کر رہےہیں، ان کے خلاف جھوٹی ویڈیو منظرِ عام پر لائی گئی،ہائی کورٹ انہیں اس کیس میں بے گناہ قرار دے چکی ہے.

رانا مشہود نے کہاکہ وہ13 سال سے ایم پی اےاور25 سال سے سیاست میں ہیں،7سال سےعوامی عہدے پر فائز ہیں،علاقے اور حلقے کے لوگ گواہ ہیں کہ انہوں نےکبھی کرپشن نہیں کی اور ہمیشہ محکمے کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے کام کیا ۔

مزید خبریں :