10 ستمبر ، 2015
نیویارک.......پاکستانی فلم ’’مور‘‘ کو آسکرز میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے منتخب کرلیا گیا ہے۔ پاکستانی فلم ’’مور‘‘ کو غیرملکی زبان کی فلم کی کیٹگری میں بھیجا جارہا ہے۔
پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی کے جیوری ارکان نے مور کو خفیہ رائے شماری سے منتخب کیا ہے۔ آسکر کے لیے تمام ممالک اپنی ایک ایک فلم بھیجتے ہیں اور ان میں سے پانچ فلموں کو 28فروری 2016 کو شارٹ لسٹ کیا جاتا ہے۔