11 ستمبر ، 2015
کیپ ٹائون........جنوبی افریقہ میں انسان سے ملتی جلتی مخلوق کے ڈھانچے دریافت ہوئے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ممکنہ طور پر 30لاکھ سال قبل زمین پر انسان جیسی مخلوق بستی تھی۔
کیا انسانوں سے پہلے بھی کرہ ارض پر کوئی مخلوق موجود تھی، یہ خیال تو ہر دور میں محقیقین کے ذہنوں میں رہا، لیکن اب اس خیال کو تقویت ملی ہے۔ جنوبی افریقا کے غار سے دریافت ہونے والے ڈھانچوں کے 15جزوی حصوں میں مختلف عمروں کے مرد و خواتین کی باقیات شامل ہیں۔
محقیقن نے 2ٹانگوں پر چلنے والی اس مخلوق کو نالیڈی کا نام دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اس دریافت سے قدیم انسان کے بارے میں پائے جانے والے خیالات تبدیل ہوجائیں گے۔