Geo News
Geo News

دنیا
11 ستمبر ، 2015

اوور سیز پاکستانی باکردار لوگوں کی ہرممکن مدد کریں، پی ٹی آئی رہنما

اوور سیز پاکستانی باکردار لوگوں کی ہرممکن مدد کریں، پی ٹی آئی رہنما

پیرس...... رضا چوہدری......پاکستان تحریک انصاف فرانس کے نائب صدر ملک اصغر محمد برہان نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ملک میں سیاسی استحکام اور اسمبلیوں میں حقیقی اور موثر نمائندگی کیلئے تعلیم یافتہ اور محب وطن کارکنوں کی ہر طرح سے مدد کرنی چاہئے تاکہ باکردار اور محب وطن لوگ ایوانوں میں پہنچ سکیں ۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں نمائندہ جنگ سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ باکردار لوگوں کو آگے لانے میں میڈیاسب سے اہم کردار اداکرسکتا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ ذاتی طور پر بھی ایسے لوگوں کو مشن کے طور پر سامنے لانے کے خواہش مند ہیں اور اس کے لئے انہوں نے مشاورت شروع کردی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ”ملک میں انتخابی عمل اتنا مہنگا اور مشکل ہے کہ اچھے امیدواروں کو ایوان تک پہنچانے کیلئے اورسیز پاکستانیوں کو عالمی سطح پر کوششیں کرنا ہوں گی اوراچھے لوگوں کی ہر ممکن مدد کرنا ہوگی۔

مزید خبریں :