11 ستمبر ، 2015
بنکاک .......سنگاپور میں پارلیمانی انتخابات کے لیے آج ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔سنگاپور پارلیمنٹ کے نواسی نشستوں پر امیدواروں کے انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے۔
پولنگ کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے ہو گیا ہے۔ جو بارہ گھنٹے تک جاری رہے گا۔ دو اعشاریہ چھیالیس ملین اہل ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
سنگار پور کے بانی رہنما لی کوآن یو کی وفات کے بعد حکمراں جماعت پیپلزایکشن پارٹی کے انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے کا امکان ہے ۔ تاہم حزب اختلاف کی جماعت ورکرز پارٹی نصف صدی سے اقتدار پر قابض پیپلزایکشن پارٹی کا غلبہ ختم کرنے کے لیے پر امید ہے۔