19 مئی ، 2012
لوانڈا… افریقی ملک انگولا میں سپریم کورٹ نے حکومت کے مقرر کردہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی غیر قانونی قرار دے کر منسوخ کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری پر اعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ آئینی طور پر اس عہدے کے اہل نہیں ہیں کیونکہ وہ مجسٹریٹ کے بجائے جج ہیں اور ان کی غیر جانبداری بھی مشکوک ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سوزانا انگلز کا تعلق حکومتی جماعت سے تھا۔ حکمراں جماعت کا کہنا ہے کہ وہ عدالتی فیصلے کا احترام کرے گی۔