Geo News
Geo News

دنیا
13 ستمبر ، 2015

سری نگر: کشمیری طلبہ کے پاکستان زندہ باد کے نعرے

سری نگر: کشمیری طلبہ کے پاکستان زندہ باد کے نعرے

سرینگر .....مقبوضہ کشمیر میں میراتھن کے دوران کشمیری طلبہ نے ایک بار پھر آزادی اور پاکستان کے حق میں نعرے لگادئیے جس کے بعد بھارتی فورسز نے کشمیری طلبہ پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر کے علاقے حضرت بل میں میراتھن کے دوران کشمیری طلبہ آزادی اور پاکستان کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔

بھارتی فورسز سے یہ برداشت نہ ہوا اور انھوں نے نہتے طلبہ پر لاٹھی چارج اور شیلنگ شروع کردی۔ طلبہ نے جواب میں بھارتی فورسز پر پتھراؤ کیا۔ بگ کشمیر میراتھن ماحولیاتی آلودگی کے خلاف آگاہی پیدا کرنے کے لیے منعقد کی گئی تھی۔

مزید خبریں :