13 ستمبر ، 2015
اسلام آباد.......اسلام آباد کے علاقے نیلور میں برساتی نالے میں نہاتے ہوئے دو سگے بھائیوں سمیت چار نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق نیلور کے علاقے میں برساتی نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی لاشیں نکال کر پمز اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، جن کی شناخت عامر، احسن، ارسلان اور دانش کے نام سے ہوئی ہے۔
چاروں نوجوانوں کا تعلق راولپنڈی کے علاقے کمیٹی چوک سے ہے اور ان کی عمریں انیس سے اکیس سال کے درمیان ہیں۔