Geo News
Geo News

پاکستان
14 ستمبر ، 2015

ملک کے مختلف شہروں میں عوام سراپائے احتجاج

ملک کے مختلف شہروں میں عوام سراپائے احتجاج

کراچی........پتا نہیں مسائل زیادہ بڑھ گئے ہیں یا عوام زور رنج ہوگئے ہیں، مختلف شہروں کے لوگ مختلف مسائل کی وجہ سے آج احتجاج کرتے رہے۔ملک میں مسائل بڑھ گئے ہیں یا وسائل کم ہوگئے ہیں،کیا اسی لیے ملک کی ہر سڑک پر عوام سراپا احتجاج ہیں۔

کراچی کی بات کی جائے تو وکلاء اپنے ساتھی وکیل پر انسداد دہشت گردی کا مقدمہ درج ہونے پر دو روز سے سٹی کورٹ میں ہڑتال پر ہیں،اسی سلسلے میں سندھ بار کونسل کی جانب سے احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا۔

آئی آئی چندریگر روڈ پر پی ٹی سی ایل کے ریٹائرڈ ملازمین نے پنشن میں کٹوتی کے خلاف ادارے کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت پنشن میں جب تک کٹوتی بند نہیں کرے گی مظاہرہ جاری رکھیں گے۔

جناح اسپتال کراچی میں پیرامیڈیکل اسٹاف اور ڈاکٹروں نے ہیلتھ الاؤنس کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایمرجنسی کے علاوہ تمام شعبوں میں کام بند کردیاجبکہ لاہور میں بھاری فیسیں ادا کرنے والے والدین نے نجی اسکولوں کی فیسوں میں اضافے کے خلاف لبرٹی چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

میواسپتال میں ینگ ڈاکٹرز نے دو ساتھی ڈاکٹروں کی برطرفی کےخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، ایم ایس آفس سے وائس چانسلر کے دفتر تک ریلی نکالی اور پنجاب اری گیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی کے کنٹریکٹ ملازمین نے وزیر آبپاپشی کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور مستقل کرنے کا مطالبہ کیا۔

مزید خبریں :