Geo News
Geo News

پاکستان
18 ستمبر ، 2015

اسکول فیسوں میں اضافہ،لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

 اسکول فیسوں میں اضافہ،لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

لاہور .....لاہور میں نجی اسکولوں کی فیسوں میں اضافے کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔درخواست گزار نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ نجی اسکولوں کی فیسوں میں آئے روز اضافہ بھتہ خوری کے مترادف ہے۔

عدالت فیسوں میں اضافہ کرنے والے اسکول مالکان کے خلاف کارروائی کرے،درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ اسکول مالکان کو اضافی فیسیں والدین کو واپس کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔

مزید خبریں :