18 ستمبر ، 2015
نیویارک.......امریکی خلائی ادارے ناسا نے پلوٹو کی تصاویر جاری کردیں۔ ناسا کے اسپیس کرافٹ سے لی گئی تصاویر میں پلوٹو پر برف کے پہاڑوں اوربرفیلے میدانی علاقوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ تصاویر اٹھارہ ہزار کلومیٹر کے فاصلے سے جولائی میں لی گئی تھیں ،جنہیں اب جاری کیا گیا ہے۔ نیو ہورائزن پلوٹوتک پہنچنے والا پہلا اسپیس کرافٹ ہے،ماہرین کا کہنا ہے کہ ان تصاویر کی مدد سے پلوٹو کے بارے میں مزید معلومات کے حصول میں مدد ملے گی۔