19 ستمبر ، 2015
کراچی........کراچی میں سورج آگ برسانے لگا ، پارہ بیالیس ڈگری تک جاپہنچا ،ہوا میں نمی کا تناسب انتہائی کم ہوگیا۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شہر میں گرمی کی لہر تین روز جاری رہے گی ، عوام کو بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں ۔ سندھ حکومت نے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی
ماہرین طب کا کہنا ہے کہ گرم موسم میں بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں ،دوپہر کے اوقات میں خاص طور پر سر کو ڈھانپ کر یا گیلا کپڑا سر پر رکھ کر سفر کریں۔
محکمہ مو سمیات نے پشین گوئی کی ہے کہ گرم موسم جمعہ سے اتوار تک رہے گا ، ایسے موسم میں ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں ۔بچوں کو بالکل بھی باہر جانے نہ دیں ۔
ماہرین طب کا کہنا ہے کہ گرم موسم میں زیادہ سے زیادہ پا نی اور پھلوں کا استعمال کرنا جسم کے لئے بہت مفید ہے۔محکمہ مو سمیات کے مطابق گرم موسم کی یہ لہر اتوار تک برقرار رہے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 42.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کاتناسب 12 فیصد ہے جس کے باعث ہیٹ اسٹروک کاخطرہ نہیں ،ایک سے ڈیڑھ گھنٹے میں سمندری ہوائیں چلنا شروع ہوجائیں گی جس سے شام تک درجہ حرارت کم ہوجائے گا۔لیکن گرمی کی شدت پیر تک برقرار رہے گی۔