Geo News
Geo News

پاکستان
20 ستمبر ، 2015

پشاورسانحہ؛شہیدناصرعباس چکوال اورخالدنویدمیانوالی میں سپردِخاک

پشاورسانحہ؛شہیدناصرعباس چکوال اورخالدنویدمیانوالی میں سپردِخاک

پشاور.......پشاور ایئر فورس کیمپ میں شہید ہونےوالے ناصر عباس کو چکوال اور خالد نوید کو میانوالی میں سپرد خاک کردیا گیا۔

پشاور ایئر فورس کیمپ پر حملے میں شہید ہونےو الے کانسٹیبل ناصرعباس کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ چکوال کے قصبہ بھال میں سپردخاک کیا گیا ۔

شہید کی تدفین میں فوجی افسران،ضلعی انتظامیہ اور عمائدین سے شرکت کی،میانوالی میں شہید ٹیکنیشن خالد نوید کو آبائی علاقے پن حافظ جی میں سپرد خاک کردیا گیا۔

ٹانک میں شہید ٹیکنیشن جاوید ثاقب کے رہائش گاہ پر دوسرے روز بھی فاتحہ خوانی کی جارہی ہے،جبکہ پورے اہل علاقہ کو جاوید ثاقب کی شہادت پر فخر ہیں۔

مزید خبریں :