20 ستمبر ، 2015
تہران......عالمی توانائی ایجنسی کے اہلکارآج تہران میں ایران کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کررہےہیں، ملاقات میں ایران کی چھ عالمی طاقتوں سے جوہری معاہدہ طے ہوجانے کے باوجودایرانی جوہری پروگرام کے حوالے سے شکوک اورمبہم معاملات زیر غور آئیں گے۔
ایک غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ملاقات کا ایک مقصد یہ بھی ہےکہ عالمی توانائی ایجنسی کے سربراہ یوکیا امانوکی تہران آمد سے قبل متنازع معاملات پر متفقہ راہ نکالنا ہے،عالمی توانائی ایجنسی کے سربراہ رواں سال دسمبر میں ایران کا دورہ کریں گے۔ایرانی قانون ساز اس معاہدےکے نظر ثانی شدہ موادکو حتمی شکل دینے کے آخری مرحلے میں ہیں۔