20 ستمبر ، 2015
مکہ.......حرم شریف میں کرین حادثے کے 72 شہدا کی نعشیں ورثا کے حوالے کی جا چکیں تاہم 14 شہدا کی اب تک شناخت نہیں ہو سکی۔ ترجمان سعودی وزارت صحت ڈاکٹر خالد بابر کے مطابق چودہ شہدا کی شناخت باقی ہے ،ان کی میتیں سرد خانے میں رکھی ہیں ۔
کرین حادثے میں سب سے زیادہ 12 پاکستانی جبکہ انڈونیشیا کے 10 عازمین حج شہید ہوئے ۔ ترجمان کے مطابق زیر علاج زخمیوں کو مناسک حج ادا کرانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، ان زخمیوں کو میدان عرفات میں وقوف،مزدلفہ اور منیٰ لے جایا جائے گا، آئی سی یو میں زیر علاج زخمیوں کو 2 ہیلی کاپٹروں کے ذریعے لے جایا جائے گا۔