Geo News
Geo News

پاکستان
21 ستمبر ، 2015

فیصل آباد، سکھر اور بدین میں پولیس مقابلے، ایک ڈاکو ہلاک

فیصل آباد، سکھر اور بدین میں  پولیس مقابلے، ایک ڈاکو ہلاک

فیصل آباد/ سکھر /بدین.........فیصل آباد، سکھر اور بدین میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور 5 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا۔

پولیس کےمطابق فیصل آباد کےعلاقے جڑانوالہ میں دو مسلح ڈاکو ؤں اورپولیس کےدرمیان مبینہ مقابلہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرا فرار ہوگیا۔

اُدھر سکھر شہر کے مختلف علاقوں میں بھی پولیس مقابلوں کےدوران دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا۔ایس ایس پی تنویر حسین تنیو کےمطابق مبینہ مقابلے نیو پنڈ تھانا اور نیوسائٹ ایریاکی حدود میں ہوئے۔گرفتار ڈاکوؤں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جبکہ چار ڈاکو فرارہوگئے،جنکی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب بدین میں چھٹو پیر کے قریب پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی ڈاکو کو تین ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

مزید خبریں :