20 مئی ، 2012
سکھر …سکھر کے قریب بس الٹنے سے تین مسافر جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے ،پولیس کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی بس سانگی بائی پاس کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کو بچاتے ہوئے الٹ گئی ۔ حادثے میں تین مسافر جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو پنو عاقل اور سکھر کے اسپتالوں میں پہنچایا گیا جہاں کچھ کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔