22 ستمبر ، 2015
کراچی......کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی نمبر 3 میں ایک گھر میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں ایک خاتون اور 3 بچیاں شامل ہیں۔
جیو کے نمائندے کے مطابق گھر یلو ناچاقی کے باعث ملزم جس کی اپنی اہلیہ سے علیحدگی ہوگئی تھی گھر میں داخل ہوا جس کے بعد گھر میں اس نے فائرنگ کی۔فائرنگ کے نتیجے میں 6اور 8سالہ ماہ نور اور سمیعہ اور ان کی خالہ بشریٰ زخمی ہوگئیں۔ ملزم واقعے کے بعد فرار ہوگیا۔