Geo News
Geo News

پاکستان
22 ستمبر ، 2015

کراچی :منگھو پیرسے 3افراد بازیاب،ٹریفک حادثے میں 1شخص جاں بحق

کراچی :منگھو پیرسے 3افراد بازیاب،ٹریفک حادثے میں 1شخص جاں بحق

کراچی .....کراچی کے علاقے منگھوپیر میں پولیس نے کارروائی کرکے2 ٹرک ڈرائیوروں سمیت 3 افراد کو بازیاب کرالیاہے،پولیس کو ہاکس بے سے ایک شخص کی لاش ملی جبکہ نیو کراچی میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔

پولیس کے مطابق منگھوپیر محمد خان کالونی میں ملزمان نے2 ٹرکوں کو چھین کر 3 افراد کو مغوی بنالیا،اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ناردرن بائی پاس کے قرین ملزمان اورپولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد اغواء کار ٹرک ڈرائیور محمد نذیر ، وحید الرحمان اور کنڈکٹر زاہد اور چھینے گئے 2ٹرک چھوڑ کرفرار ہوگئے۔

ہاکس بے میں نالے ایک شخص کی لاش ملی، جس کی شناخت محمد ندیم کے نام سے ہوئی ، مقتول کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔

ریسکیو زرائع کے مطابق نیو کراچی 7 نمبر پر تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر ماردی جس کے باعث موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا،جس کی لاش کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :