22 ستمبر ، 2015
کراچی .....وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ منظورقادرکاکا کوبھگانے میں سندھ حکومت کا کوئی ہاتھ نہیں، منظور قادر کو نیب حکام روزانہ طلب کرکے گھنٹوں ملاقاتیں کرتے تھےاگرکاکاملک سے فرارہوئے تو اس کا علم نیب کو ہونا چاہیے۔
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں بڑےپیمانے پر کرپشن میں ملوث ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظور کاکا کی بیرون ملک فرار کا معاملہ زور پکڑ گیا ،نیب نے چیف سیکریٹری کو خط لکھ دیا ۔
ترجمان وزیر اعلی سندھ کا کہنا ہے کہ منظور قادر کاکا کو ملک سے فرار کرانے میں سندھ حکومت کا کوئی ہاتھ نہیں ہے،کاکا کو نیب حکام روزانہ طلب کرکے گھنٹوں ملاقاتیں کرتے تھے ،وہ ہی منظور قادر کی نقل و حرکت سے آگاہ ہونگے،اگر منظور کاکا ملک سے فرار ہوئے تو اس کا علم نیب حکام کو ہونا چاہیے۔