Geo News
Geo News

پاکستان
23 ستمبر ، 2015

منیٰ: پاکستانی جوڑے کے ہاں بچے کی ولادت

منیٰ: پاکستانی جوڑے کے ہاں بچے کی ولادت

منی......منی میں حج کے موقع پر پاکستانی جوڑ ے کے ہاں بچے کی ولادت ہوئی ہے ،خوش قسمت بچے کا نام محمد علی رکھا گیا ہے۔منی ٰ کے الوادی اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد الملائییاری کے مطابق پاکستانی جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش حج کے پہلے روز ہوئی۔

خیموں کے شہرمیں منتقلی کے بعد یہ یہاں پہلی پیدائش ہے ،زچہ اور بچہ خیرت سے ہے ۔البتہ شوگر کی شکایت کی وجہ سے اسپتال میں بچے کی ماں کا خاص خیال رکھا جارہا ہے۔بر وقت اور بہترین سہولتوں کی فراہمی پر بچے کے والد نے اسپتال کے عملے اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں :