23 ستمبر ، 2015
لاہور.....پیپلزپارٹی کےرہنماقاسم ضیاءکی عیدسےپہلےعیدہوگئی،لاہورہائیکورٹ نےان کی ضمانت منظورکر لی۔رہائی ملتےہی کارکنوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں اورانہیں ہارپہنائے،قاسم ضیا نے اس موقع پر کہا کہ بے گناہوں،سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاگیا۔
قاسم ضیاءکوملی ڈیڑھ ماہ بعدکیمپ جیل سےرہائی،کارکنوں نےہار بھی پہنائےاورمٹھائیاں بھی بانٹیں،قاسم ضیاءاب عیدکی خوشیاں اپنوں کےسنگ مناسکیں گے۔
قاسم ضیاءکو8اگست کونیب پنجاب نےگرفتار کیاتھا ، الزام تھا،چار پارٹنرز کے ساتھ ملکرعلی عثمان سیکیورٹی ایکسچینج میں8 کروڑ80 لاکھ روپے کےمبینہ فراڈ کا۔انہوں نے نیب کووی آر کے تحت درخواست دی، جس میں موقف اپنایا کہ وہ رضاکارانہ طور پر اپنے ذمہ ڈالے گئے 2کروڑ 20 لاکھ روپے جمع کراچکےہیں اور انکی درخواست نیب سے منظورہوچکی ہے، اس لئے انہیں رہا کیا جائے ۔
وکیل کاکہناہے کہ قاسم ضیاء کےخلاف کوئی گواہ موجود نہیں۔اس سےپہلےلاہور ہائیکورٹ کےجسٹس محمودمقبول باجوہ کی سربراہی میں2رکنی بنچ نےقاسم ضیاءکی ضمانت منظورکی،عدالت نےانہیں ایک لاکھ روپے کےضمانتی مچلکےجمع کرانےکاحکم دیا۔