23 ستمبر ، 2015
لاس اینجلس ...... جوزف گورڈن لیوٹ اور سر بین کنگسلے کی تھری ڈی بائیوگرافیکل ڈرامہ فلم’’دی واک‘‘کا نیاٹریلرجاری کردیا گیا ہے۔
پروڈیوسر،رائٹر وہدایتکار رابرٹ زیمکس کی اس فلم میں جوزف گورڈن لیوٹ اور سر بین کنگسلے کیساتھ جیمز بیج ڈیل،بین شوارٹز،اسٹیو ویلن ٹائن اور شارلیٹ لی بون اہم کردار ادا کررہے ہیں۔
کرسٹوفر براؤن کی تحریر کردہ اس فلم کو جیک راپیک اور ٹام روتھ مین نے پروڈیوس کیا ہے ۔ اس فلم کی کہانی فرانسیسی آرٹسٹ فلپ پیٹٹ کی سچی کہانی کے گرد گھوم رہی ہے جنہوں نے 7اگست 1974ء کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے ٹوئن ٹاورز کے درمیان تنی رسی پر چلنے کی کوشش کی تھی۔
ایڈونچر اور اسٹنٹس لیے یہ بائیوگرافیکل ڈرامہ فلم دی واک ٹرائی اسٹار پکچرز کے تحت 2اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی