20 مئی ، 2012
لاہور…ڈرائیونگ کے دوران فون سننے پر لاہور میں ٹریفک وارڈن نے ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد حفیظ کا چالان کر دیا۔محمد حفیظ اپنے گھر سے قذافی اسٹیڈیم جاتے ہوئے فون سن رہے تھے ڈیفنس موڑ کے قریب ٹریفک پولیس نے انہیں ڈرائیونگ کے دوران فون سنتے ہوئے دیکھ کر روک لیا اور ٹریف قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کردیا۔