Geo News
Geo News

پاکستان
24 ستمبر ، 2015

انڈونیشیا کے سمندر سے پاکستانیوں سمیت 18 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

انڈونیشیا کے سمندر سے پاکستانیوں سمیت 18 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

جکارتا.......انڈونیشیا کی سمندری حدود سے پاکستانیوں سمیت 18 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ پولیس حکام نے بتایا کہ غیرقانونی تارکین وطن انڈونیشیا کے جزیرے مغربی جاوا سے کشتی کے ذریعے آسٹریلیا جانے کی کوشش کررہے تھے ۔

تاہم ایندھن ختم ہونے کے باعث ان کی کشتی ایک جزیرے کے کنارے جالگی ۔ ماہی گیروں نے انہیں دیکھ کر حکام کو اطلاع دی جس پر انہیں حراست میں لے لیا گیا ۔ انڈونیشیائی پولیس کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق پاکستان ، بنگلادیش اور بھارت سے ہے ۔

مزید خبریں :