Geo News
Geo News

دنیا
24 ستمبر ، 2015

صنعا:نماز عید کے دوران مسجد میں دھماکا25 افراد شہید ،متعدد زخمی

صنعا:نماز عید کے دوران مسجد میں دھماکا25 افراد شہید ،متعدد زخمی

صنعا......یمن کے دارالحکومت صنعا میں نماز عید کے دوران مسجد میں دو خودکش دھماکے کئے گئے ،دھماکوں کے نتیجہ میں 25 افراد جاں بحق،درجنوں زخمی ہو گئے۔دھماکوں میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ یہ خودکش دھماکے پولیس اکیڈمی کے نزدیک مسجد Balili میں کئے گئے،جب نمازی عید کی نماز ادا کر رہے تھے۔آج یمن میںعید الاضحی منائی جارہی ہے۔مسجد میں لوگوں کی بڑی تعداد کی موجودگی کے باعث مزیدہلا کتوں کا خدشہ ہے۔

مزید خبریں :