27 جنوری ، 2012
پشاور…پشاورکے رنگ روڈ پرپولیس کی فائرنگ سے ٹرالرکا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔ لواحقین نے لاش کو سڑک پر رکھ کرٹریفک بلاک کردی۔پشاور کے رنگ روڈ پرفائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹرالر ڈرائیوراور پولیس اہلکارکے درمیان بھتہ نہ دینے پرتکرار ہوئی۔ پولیس اہلکارنذیرحسین نے ٹرالرکے ڈرائیور طواب خان پرفائرنگ کردی۔ جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ مقتول ڈرائیورکے عزیزواقارب نے لاش رنگ روڈ پررکھ کراحتجاج کیا اوررنگ روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا ، پولیس اورمظاہرین کے درمیان مذکرات کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا۔ پولیس نے واقعے میں پولیس اہلکارنذیر کو گرفتار کرکے پشتہ خرہ تھانے کے حوالات میں بند کردیا ہے۔ پولیس کی یقین دہانی پرمظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا اور رنگ روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔