25 ستمبر ، 2015
کراچی.......عید الاضحیٰ پر کراچی میں موسمی قصابوں کا میلہ لگا ہوا ہے ۔ ٹولیوں کی شکل میں موسمی قصابوں نے سیزن کمانے کے لیے اندرون ملک سے کراچی کا رخ کر لیا ہے۔
اس سال بھی عید قرباں پر پیشہ ور قصائیوں کے مقابلے میں موسمی قصائی مارکیٹ میں آگئے ہیں۔ اندرون ملک اور شہرکےمضافات سے موسمی قصابوں کی ٹولیوں نے کراچی کا رخ کر لیا ہے۔
یہ موسمی قصاب چورنگیوں اور گلیوں کے نکڑ پربیٹھے ،گاہکوں کا انتظار کرتے اور بھائو تائو میں مصروف نظر آتے ہیں۔ ان کی وجہ سے خاتون خانہ کی مشکلیں ہوگئی ہیں آسان،کیونکہ موسمی قصابوں نے گلی محلوں میں تکہ بوٹی اور قیمہ بنانے کا ٹھیکہ بھی لے لیا ہے۔