25 ستمبر ، 2015
مکہ.......مختلف ممالک نے سانحہ منیٰ کے شہدا کی فہرست جاری کردی ہے، سانحے کے شہدا میں 7 پاکستانی بھی شامل ہیں۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق مختلف ممالک نے منیٰ میں ہونے والی بھگدڑ کے شہدا کی فہرست جاری کردی ہے، شہید ہونے والوں میں الجزائراورانڈونیشیا کے تین تین شہری جبکہ ایران کے 131، پاکستان کے 7 ، بھارت کے 14، مراکش کے 87 اور ہالینڈ کا ایک شہری شامل ہیں۔
دوسری طرف افغان وزارت حج کا کہنا ہے کہ منیٰ سانحے کے بعد 8 افغان حاجیوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ 8 میں سے 5 ممکنہ طور پر شہدا میں شامل ہوسکتے ہیں۔