Geo News
Geo News

پاکستان
20 مئی ، 2012

سندھ میں بارش سے گرمی کی شدت میں کمی،ہزارہ و چترال میں موسم سرد

اسلام آباد…ہزارہ ڈویژن اور چترال کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری سے موسم سرد ہوگیا۔سندھ کے مختلف علاقوں میں کل شام ہونیوالی بارش کے بعد گرمی کی شدت میں کچھ کمی آئی ہے۔مانسہرہ ،ناران ،شوگران اور کاغان میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔ ناران کے پہاڑوں پر برف باری سے موسم سرد ہوگیا ہے۔چترال کے نشیبی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پربرف باری ہوئی ۔گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں پہاڑوں پر دو روز سے جاری برف باری اورنشیبی علاقوں میں بارش رک گئی ہے۔قبائلی علاقے میران شاہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔حیدرآباد ، نواب شاہ ، دادو ،سکھر ، خیرپور ، جام شورو ، پڈعیدن اور سندھ کے دیگر علاقوں میں گزشتہ روز تیز اورگرد آلود ہواوٴں چلنے کے بعد بارش ہوئی تھی۔ ان علاقوں میں آج گرمی کی شدت نسبتاً کم ہے۔بلوچستان میں بھی گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے۔ لسبیلہ ، ، گڈانی اور حب کے علاقے گزشتہ روز تیز ہواوٴں کی لپیٹ میں رہے۔

مزید خبریں :