27 ستمبر ، 2015
نیویارک ......وزیر اعظم نواز شریف آج نیویارک میں عالمی لیڈرز کی کانفرنس میں شرکت اورعالمی رہنماوں سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کرینگے۔
وزیراعظم آج نیویارک میں مصروف دن گزاریں گے،وہ صنفی مساوات اور خواتین کے حقوق سے متعلق ہونے والی عالمی لیڈرز کی کانفرنس میں شرکت کرینگے۔اس کے بعد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سے ان کی ملاقات طے ہے۔
وزیر اعظم نواز شریف سینیگال کے صدر میکی سال، جنوبی کوریا کی صدر پارک جین ہائی سے بھی ملیں گے،عالمی بنک کے صدر جم یونگ کم ،امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے بھی ملاقات کرینگے ۔
وہ اس سے قبل جنوب سے جنوب تعاون کانفرنس سے خطاب کے علاوہ جرمن چانسلر انگیلا مرکل ،سویڈن کے وزیر اعظم اسٹیفن لوف وین ،سری لنکا کے صدر ، ماتھری پالہ سری سینا اوربل گیٹس سے بھی ملاقات کر چکے ہیں۔